بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن مستونگ زون کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اس معاشی انحطاط کے دور میں طلبہ کو تعلیم حاصل کرتے وقت مختلف مشکلات کا سامنا ہوتا ہے تعلیمی اخراجات ،جامعہ کی فیسیں، کتابیں، ہاسٹل میں کھانے پینے کے اخراجات اور دیگر خاندانی ذمہ داریاں مالی طور پر کمزور خاندانوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ پر اضافی بوجھ ہیں ۔ یہ مشکلات طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں میں رکاوٹ کا باعث بن رہی ہیں۔
انھوں نے کہاہے کہ یونیورسٹی آف بلوچستان سب کیمپس مستونگ کے طلبہ کے ہاسٹل اور ٹرانسپورٹ کو بند کرنے کی مذمت کرتے ہیں
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن مستونگ زون یونیورسٹی آف بلوچستان سب کیمپس مستونگ کے طلبہ کے مطالبات کی حمایت کرتا ہے اور یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ طلبہ کے ہاسٹل اور ٹرانسپورٹ کا مسئلہ فی الفور حل کرے۔