آواران: دو مختلف حملوں میں دشمن کے پانچ اہلکار ہلاک اور چار زخمی کیئے۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے چودہ ستمبر کی شام چھ بجے آواران مین بازار میں قائم پاکستانی فوجی ہیڈکوارٹر کو دو اطراف سے جدید و بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ بیس منٹ تک شدت کے ساتھ حملہ جاری رہا جس میں دشمن کے چار اہلکار ہلاک اور تین شدید زخمی ہوئے۔

انھوں نے کہاہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں کو تنظیم کی انٹلیجنس ونگ نے اطلاع دی کہ آواران ہیڈ کوارٹر میں نو تعینات فوجی آفیسر بریگیڈیئر حسن مہدی اپنے ساتھیوں ڈپٹی کمانڈنٹ غضنفر علی، ونگ کمانڈر 109 کرنل عدیل و کرنل منیب و دیگر آفیسر آرمی ہیڈ کوارٹر میں موجود ہیں۔

سرمچاروں نے خفیہ محکمے اور اسپیشل ٹیم کے ہمراہ اس وقت حملہ کیا جب فوجی آفیسر اپنے اہلکاروں کے ہمراہ کرکٹ کھیلنے میں مشغول تھے، حملے میں دشمن فوج کے چار اہلکار ہلاک اور تین شدید زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہاہے کہ دوسرا حملہ پندرہ ستمبر کی صبح آٹھ بج کر پینتالیس منٹ پر کیا جب آواران مشکے لنک روڈ کی تعمیر پر مامور سیکیورٹی کے دو اہلکاروں پر جدید و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا۔

آواران ہیڈ کوارٹر میں تعینات بریگیڈیئر حسن مہدی آواران اور گرد نواع میں فوجی آپریشن، نہتے عوام کے گھروں کو نذر آتش کرنے، منشیات فروشوں اور ڈیتھ اسکواڈ کو متحرک کرنے اور سول ملازمین کو مختلف حربوں اور دھمکیوں سے بلیک میل کرکے بلوچ قومی آزادی کے خلاف استعمال کرنے میں ملوث ہے، کچھ دن قبل آواران میں خواتین کی گرفتاری اسی آفیسر کے حکم سے ہی ہوئی ہے۔

حملے کے بعد شکست خوردہ دشمن نے پوری شہر کو سیل کرکے ناکہ بندی شروع کردی،کسی کو اندر و باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی، دوران ناکہ بندی عوام کو حراساں کیا گیا اور ظلم و جبر کا نشانہ بنایا گیا۔

انھوں نے کہاہے کہ ہم ان تمام لوگوں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ فوجی ہیڈ کوارٹر میں جانے سے گریز کریں اور فوج کے کہنے پر بلوچ قومی تحریک کے خلاف عمل کرنے اور سرمچاروں کی سرگرمیوں کو مانیٹر کرنے سے گریزاں رہیں ورنہ دشمن جیسا برتاو کیا جائے گا۔

بی ایل ایف قومی تنظیم ہے جس کی طاقت بلوچ عوام ہے، بی ایل ایف کا مقصد ایک آزاد و خوشحال بلوچستان ہے جو بلوچ عوام کی مدد و تعاون سے ہی ممکن ہے، بلوچ عوام اپنے پوری طاقت و توانائی بی ایل ایف کو مضبوط بنانے میں صرف کریں اس میں ہی قومی بھلائی کا راز پنہاں ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان کے حصول تک شدت کے ساتھ دشمن کو نشانہ بناتے رہیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مسخ شدہ لاشوں کا ملنا، انہیں شناخت کے زرئع استعمال کیے بغیر دفنانا ایک بہت بڑا انسانی المیہ ہے ،نصراللہ بلوچ

پیر ستمبر 16 , 2024
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئر مین نصر اللہ بلوچ نے سماجی رابطے ویب سائٹ(ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسخ شدہ لاشوں کا ملنا، انہیں شناخت کے زرئع استعمال کیے بغیر دفنانا ایک بہت بڑا انسانی المیہ ہے ، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مسخ شدہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ