بولان اور مستونگ میں ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ ، فوجی کشی کیلے 20 ارب جاری

بلوچستان کے ضلع بولان اور مستونگ میں جمعرات کی الصبح سے پاکستانی فوج کی بڑے پیمانے پر فوج کشی جاری رہی ، جس میں گن شپ ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے تھے۔

علاقائی ذرائع کے مطانق آج صبح پاکستان فوج نے مستونگ کے علاقوں مرو، ریشی، گیشک، شیشار اور گردنواح میں فوج کشی کا آغاز کردیا تھا ۔ جس میں سات ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے تھے ۔

اس طرح بولان کے علاقے مچھ، روشی، آب گم اور مارگٹ میں فوجی ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت جاری رہا۔

اطلاعات کے مطابق بڑے پیمانے پر زمینی و فضائی آپریشن کی جارہی ہے۔

پاکستانی حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیے ہیں۔

آپ کو علم ہے کہ دو روز قبل مستونگ میں فوج کشی کی گئی ، جہاں پاکستانی حکام نے جھڑپوں میں تین بلوچ آزادی پسندوں کو مارنے کا دعویٰ کیا تھا۔

علاوہ ازیں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد ای سی سی نے فوج کشی عزم استحکام کے لیے 20 ارب روپے اور ریکوڈک منصوبے کی سکیورٹی کے لیے ایف سی کو 1 ارب 95 کروڑ روپے دینے کی منظوری دے دی ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلیدہ بعد خاران میں بھی تعمیراتی کمپنی پر مسلح افراد کا حملہ تمام مشینریز نزر آتش

جمعہ اگست 23 , 2024
بلوچستان ضلع خاران میں ایک تعمیراتی کمپنی کی سائٹ پر نامعلوم مسلح افراد نےحملہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق آج دوپہر ایک بجے کے قریب خاران کے علاقے سرگردان میں سی پیک روڈ پر مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کی سائٹ پر حملہ کرکے وہاں موجود تمام بھاری مشینریز ،ڈوزرز،لوڈرز،ڈمپرز […]

توجہ فرمائیں

تازہ ترین

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ