پنجگور ڈی سی ذاکر بلوچ کے المناک اور غیر قانونی قتل کی مزمت کرتے ہیں – پانک

بلوچ نیشنل موومنٹ بی این ایم کے انسانی حقوق کے ادارے پانک نے "ایکس” سابقہ ٹویٹر پہ جاری کردہ بیان میں ڈسٹرکٹ کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کے المناک اور غیر قانونی ریاستی قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

پانک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ”ہمیں ان رپورٹس پر گہری تشویش ہے کہ ذاکر بلوچ کو بلوچ مظاہرین کے خلاف طاقت استعمال کرنے کے پاکستانی فوج کے احکامات کی تعمیل کرنے سے انکار کرنے پر نشانہ بنایا گیا یے ۔

انھوں نے کہاہے کہ انسانی حقوق کے اصولوں کو برقرار رکھنے اور پرامن مظاہرین کے تحفظ کے لیے اس کی ثابت قدمی کو تسلیم کرنا چاہیے اور اس کی عزت کی جانی چاہیے، تشدد کے ایسے گھناؤنے فعل کی سزا نہیں دی جانی چاہیے۔ یہ قتل بلوچستان میں انسانی حقوق کے لیے اٹھنے والوں کے خلاف دھمکیوں اور تشدد کے ایک پریشان کن خطرے کی نشانی کرتا ہے۔ اپنے شہریوں کے حقوق کا احترام کرنے والے سرکاری اہلکاروں کو نشانہ بنانا قانون کی حکمرانی اور انصاف کے اصولوں پر براہ راست حملہ ہے۔

ترجمان نے کہاہے کہ ہم پاکستانی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس قتل کی فوری، غیر جانبدارانہ اور مکمل تحقیقات کرائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ذمہ داروں کا احتساب کیا جائے گا ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ڈاکٹر مھرنگ اور بی وائی سی کے لوگوں کو دہشت گرد کہنے والے خود سب سے بڑے دہشت گرد ہیں ۔ حامد میر

منگل اگست 13 , 2024
سینئر صحافی حامد میر سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گرد کون ہے سبھی لوگ اچھی طرح جانتے ہیں مگر پھر بھی یہ جو دہشت گرد ہے اپنے اپ کو چھپانے کی کوشش میں لگا رہتا ہے ، اوروں کو مورد الزام ٹھہرانے کی کوشش کرتا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ