اسمبلی ممبران شہدائے بلوچ راجی مچی کے الخانہ کو ہراساں کرنے سے باز آجائیں ۔ بی وائی سی ۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ ریاستی خفیہ ادارے اور نام نہاد بلوچستان اسمبلی کے ممبران شہداء بلوچ راجی مچی کے خاندان کو ایف آئی آر کرنے کے معاملے میں ہراساں کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہاہے کہ ہم ریاستی خفیہ ادارے اور نام نہاد بلوچستان اسمبلی کے ممبران کو واضح کرتے ہیں کہ اپنی گھناؤنی حرکتوں سے باز آئیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس وقت جس طرح ریاست بلوچستان میں بربریت اور مظالم کی بدترین مثال قائم کر رہی ہے، بہت جلد اس جبر اور مظالم کے خلاف عوامی صبر جواب دے گا اور اس بربریت اور ظلم کے خلاف لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکلیں گے اور اس ظلم و جبر پر مبنی نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

انھوں نے کہاہے کہ اسمبلی کے ممبران پر یہ بھی واضح کرتے ہیں کہ جس طرح ایک سیٹ اور کچھ مراعات کے لیے آپ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش کر رہے ہیں اور اپنی ہی عوام پر مظالم اور جبر کی حمایت کر رہے ہیں، اس سماجی جرم کے نتیجے میں آپ کو بھی اس سماجی ردعمل کا سامنا کرنا ہوگا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شال : جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5537 دن مکمل

بدھ اگست 7 , 2024
جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5537 دن ہوگئے ۔ اظہارِ یکجہتی کرنے والوں میں بی ایس او کے مرکزی جونیئر وائس چیئرمین نصیر بلوچ ، سیکریٹری جنرل حسیب بلوچ نے دیگر ساتھیوں سمیت کیمپ آکر اظہارِ یکجہتی کی۔ علاوہ ازیں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ