گوادرمیں نویں ، شال آٹھویں ، پنجگور چوتھےاور نوشکی میں تیسرے دن بھی بلوچ راجی مچی کے دھرنے بی وائی سی کے زیر اہتمام جاری ہیں ۔ مرکزی ترجمان

گوادر: بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ بلوچ راجی مُچی کا مرکزی دھرنا آج نویں روز گوادر میں جاری ہے، جس میں انٹرنیٹ، نیٹ ورک اور راستے بند ہونے کے باوجود ہزاروں افراد شریک ہیں۔

انھوں نے کہاہے کہ شال میں بلوچ راجی مُچی پر کریک ڈاؤن اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف شال میں دھرنا آٹھویں روز سے جاری ہے۔ آج دھرنے میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔

اس طرح پنجگور میں بلوچ راجی مُچی پر کریک ڈاؤن اور ریاستی بربریت کے خلاف پنجگور میں آج چوتھے روز بھی احتجاجی دھرنا جاری ہے۔

ترجمان نے کہاہے کہ نوشکی بلوچ راجی مُچی پر کریک ڈاؤن اور دو اگست کو نوشکی دھرنے پر فائرنگ (جس میں سنگت حمدان شہید اور دیگر ساتھی زخمی ہوئے) کے خلاف مین آر سی ڈی شاہراہ نوشکی پر آج تیسرے روز بھی دھرنا جاری ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بی وائی سی کے مرکزی کال کے بغیر بلوچستان کے کسی بھی علاقے میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال نہیں ہوگی ۔ ترجمان نے اعلامیہ جاری کردیا

اتوار اگست 4 , 2024
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ترجمان کے جاری اعلامیہ مطابق بلوچ راجی مچی کا مرکزی دھرنا گوادر میں جاری ہے۔ ریاست کسی بھی صورت میں مذاکرات کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ مذاکرات کے دوران بلوچستان بھر میں طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے اور مکران کو مکمل طور پر سیل […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ