خضدار گریشہ سی ٹی ڈی کا گھر پر فائرنگ سے 3 خواتین زخمی، احتجاجاً شاہراہ بند

بلوچستان کے علاقے خضدار میں بدنامہ زمانہ پاکستانی فورس کاونٹر ٹیرززم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے ایک گھر پر دھاوا بول کر وہاں موجود مردو سمیت خواتین و بچوں کو زد و کوب کرکے زخمی کردیا۔ واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاجاً شاہراہ بند کرکے دھرنا دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق صبح سویرے خضدار، گریشہ کے علاقے کوچہ یونین کونسل گونی میں پاکستانی فورسز سی ٹی ڈی نے گھر پر دھاوا بول کر شاہ جان ولد سلیم جان، گوہر دین ولد خیر جان، محمد جان ولد لعلِ بخش، معیار ولد لعل بخش، محمد عارف ولد عبد الرحمٰن، منیر احمد ولد صبرو ساجدی سمیت خواتین و بچوں کو زخمی کردیا۔

ذرائع کے مطابق فورسز کی فائرنگ سے لعل بخش ولد ابرہیم اور صبرو ولد حمل کے گھروں میں موجود تین خواتین زخمی ہوئے ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس دوران فورسز اہلکار گھروں میں موجود دو موٹر سائیکل، دو لاکھ روپے رقم اور آٹھ عدد موبائل اپنے ہمراہ لے گئے، جبکہ گھر میں تھوڑ پوڑ کی گئی اور سولر سسٹم کو فائرنگ کرکے ناکارہ کردیا گیا۔

واقعے کے خلاف لواحقین نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ساتھ مل کر گریشہ گری کے مقام پر نال شاہراہ کو آمد و رفت کیلئے بند کرکے دھرنا دے دیا ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گریشگ میں سی۔ ٹی ۔ ڈی نے گھروں پر دھاوا بول کر متعدد لوگوں کو جبری لاپتہ کردیا ہے ۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

جمعہ جولائی 19 , 2024
بلوچ یکجتی کمیٹی کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کیاہے کہ گریشگ میں ہونے والی ریاستی فورسسز کی بربریت اور مظالم کی شدید مذمت کرتی ہوں۔ آج صبح گریشگ کے علاقے کوچو میں کاونٹر ٹیرززم ڈیپارٹمنٹ سی۔ ٹی ۔ ڈی نے گھروں پر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ