لاپتہ ظہیر کے لواحقین نے 3 جولائی کو ریلی نکالے جانے کا اعلان کردیا

شال جبری لاپتہ ظہیر آحمد کی زوجہ نے سوشل میڈیا میں ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ آۓ دن بلوچستان سے جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے ۔

ظہیر آحمد کو 27جون 2024 کو سریاب روڑ برماہوٹل کے قریب سے سی،ٹی،ڈی کے اہلکاروں نے 2:00بجے کے ٹائم اٹھا کر لے گئے۔ جس کے بعد 4 دفعہ ہمارے گھر پر چھاپہ مارگیا ہے ۔ اور دھمکیاں بھی ملے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جبری گمشدگی سے قبل کئی بار ریاستی اہلکار سول یونیفارم میں اپنے آفس بھی ظہیر آحمد کو بلایا تھا ۔اور آخری بار جب گھر چھاپہ پڑا تو اسے دھمکی دیا گیا کہ ہم تمہیں اٹھا کر لے جائیں گے،بعد میں یہی ہوا اسے اٹھاکر لے گئے ۔ جس کے بعد ہمارا F.I.R بھی نہیں کاٹا گیا۔

انھوں نے کہاہے کہ ہم اس وقت یہی مطالبہ کرتے ہیں کہ ظہیر آحمد کو سی ،ٹی، ڈی نے اٹھایا ہیں ان کے خلاف F.I.R کاٹا جائے اور دوسرا مطالبہ ہے کہ انھیں عدالت میں پیش کیا جاۓ۔
جب تک ظہیر آحمد کو عدالت میں پیش نہیں کیا جاتا۔ ہمارا دھرنا جارہی رہے گا۔۔اور ہمارے احتجاجوں میں مزید سختی آۓ گی۔

انھوں نے کہاہےکہ ہم اعلان کرتے ہیں کہ

بدھ 03 جولائی 2024 شام ساڑھے پانچ بجے سریاب سیشن کورٹ سے لے کرہزار گنجی تک ظہیر آحمد کی بازیابی کے لئے ایک ریلی نکالی جاۓ گی۔

ہم بلوچ قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ ہماری آواز بنیں اور اس ریلی میں شامل ہوکر ظہیر آحمد کی لئے اپنے آواز بلند کریں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بلوچستان فائرنگ و حادثات میں میجر سمیت 3 افراد ھلاک،متعدد زخمی

بدھ جولائی 3 , 2024
شال میں منوجان روڈ ہدہ میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی)کا منیجر جاں بحق ہو گیا ۔پولیس کے مطابق قتل ہونے والے شخص کی شناخت ایس ایس جی سی کے منیجرمنیر احمد لہڑی کے نام […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ