تربت سے دو نوجوان پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ ، کراچی سے لاپتہ نوجوان بازیاب

کیچ کے علاقے تربت آسکانی بازار سے پاکستانی فورسز نے 2 نوجوانوں کو لاپتہ کردیا ۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات تقریبا تین بجے پاکستانی فورسز (ایف سی اور سی ٹی ڈی) نے تربت آسکانی بازار میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک نوجوان کو لاپتہ کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، جس کی شناخت آصف ولد قاسم کے نام سے ہوا ہے جو کہ آسکانی بازار کا رہائشی ہے۔

دوسری جانب پاکستانی فورسز نے رات گئے شائی تمپ تربت سے علی احمد بلوچ ولد ظریف بلوچ نامی نوجوان کو حراست میں لینے بعد جبری لاپتہ کردیا ہے ۔

آپ بھی جانتے ہیں بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بلوچ نوجوان آئے دن لاپتہ ہو رہے ہیں، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے احتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، دوسری جانب بلوچستان کا کوئی حصہ ایسا نہیں جہاں فورسز کے ہاتھوں نوجوان لاپتہ نہ ہوں۔

دریں اثناء کراچی سے جبری رسول بخش ولد نیک محمد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے ۔ ‏جنھیں 16 مئی 2024 کو ان کے گھر گریکس ماڑی پور کراچی سے جبری لاپتہ کیا گیا تھا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

جبری گمشدگیوں کیخلاف احتجاجی کیمپ کو 5479 دن مکمل

جمعہ جون 14 , 2024
شال جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5479 دن ہوگئے ۔ آج اظہار یکجہتی کرنے والوں میں پی ٹی ایم کے سینٹر کمیٹی کے ممبر آغا زبیر شاہ سمیت دیگر مرد اور خواتین نے کیمپ میں شرکت کی۔ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ