کوئلہ کان میں گیس کے اخراج کے باعث دم گھٹنے سے ٹھیکیدار منیجر سمیت 11 مزدور ھلاک

شال کے نواحی علاقے میں کوئلہ کان میں گیس کے اخراج کے باعث دم گھٹنے سے 9کان کنوں سمیت 11افراد ھلاک ہوگئے ۔

چیف مائنز انسپکٹر شال  کے مطابق پیر کو شال سے 40کلومیٹر دور واقعہ نواحی علاقے سنجدی میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس کے اخراج کے باعث دم گھٹنے سے 11 افراد ھلاک  ہو گئے ہیں  ۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ھلاک  افراد میں 9 مزدور، ایک ٹھیکیدار اور ایک مائن منیجر شامل ہے ۔  ھلاک ہونے والے افراد کا تعلق صوبہ خیبر پختونخواء کے علاقے سوات سے ہے ۔

چیف مائنز انسپکٹر کے مطابق نماز جنازہ کے بعد میتوں کو آبائی علاقے روانہ کیا جائے گا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

ہمارے پیارے  لاپتہ ہیں، ان کی بازیابی تک دھرنا جاری رہیگا، تربت مظاہرین کا اعلان

منگل جون 4 , 2024
تربت  بلیدہ زامران سے لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا ڈپٹی کمشنر آفس تربت کے سامنے دوسرے روز بھی جاری رہا ۔ ضلع کیچ سے لاپتہ مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے لواحقین دھرنے میں شامل ہوگئے، بلیدہ سے لاپتہ مسلم عارف کی بہن نورجان عارف نے خطاب […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ