قلعہ عبداللہ گلستان میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 3 مقامی افراد ہلاک

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے تحصیل گلستان میں فورسز سے جھڑپوں میں 3 مقامی افرادہلاک جبکہ اہلکاروں سمیت متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق قلعہ عبداللہ گلستان میں پوست کی فصل تلف کرنے کے دوران پاکستانی فورسز  اورمقامی افراد کے درمیان جھڑپ ہوئی جس  میں 3 مقامی افراد ہلاک جبکہ سیکورٹی اہلکاروں سمیت 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ جھڑپیں فورسز اور فیض اللہ خان غیبزئی نامی گروپ کے درمیان ہواہے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونیوالوں میں ایک شاہ ولی بادیزئی سابق افغان فوجی کمانڈر اور ان کا ساتھی بھی شامل ہے جبکہ سیکورٹی اہلکار سمیت 10 سے زائد افراد زخمی ہیں ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

پاکستانی فورسز پر حملہ ، جاسوس کیمرے تباہ، ہرنائی میں مخبر اور کوہلو کیمپ حملہ کی ذمہداری قبول کرلی گئی

منگل مئی 7 , 2024
ضلع کیچ کے علاقے زامران پگنزان میں فورسز کی نصب کیمرے، مواصلاتی سسٹم اور ان سے منسلک برقی آلات کو نامعلوم افراد نے تباہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق پگنزان کے علاقے میں مذکورہ کیمرے نصب تھے جو خودکار طور پر نقل و حرکت کو ڈیٹیکٹ کرنے سمیت رات کے وقت […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ