تربت: پاکستانی فورسز کا شہید ایوب کے گھر پر چھاپہ ، لواحقین پر تشدد،موبائل چھین لیے ۔ قلات روڈ حادثہ خاتون سمت تین افراد ھلاک ۔ ٹرک سی ٹی ڈی آفس منتقل

تربت کے علاقے جوسک میں پاکستانی فورسز نے شہید ایوب عظیم کے گھر پر چھاپہ مار کر لواحقین کو تشدد کا بنایا ہے۔

علاقے مکینوں کے مطابق فورسز نے بڑی تعداد میں گھروں کا گھیراؤ کرتے ہوئے اس دوران خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔ جبکہ گھر کے تمام موبائل فون اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

انھوں نے کہاہے کہ فورسز نے لواحقین کو دھمکی دی ہے کہ شہید کے سالے کو فورسز کیمپ میں پیش کیا جائے بصورت دیگر لواحقین کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔

قلات کے قریب مرکزی شاہراہ پر مسافر کوچ اور گاڑی میں تصادم، خاتون سمیت دو سگے بھائی ھلاک ۔ تفصیلات کے مطابق قلات بینچہ کے مقام پر کراچی سے جانے والی ٹوڈی کار اور مسافر کوچ میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے خواتین و بچوں سمیت تین افراد ھلاک جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ھلاک افراد میں دو جڑواں سگے بھائیوں سمیت ایک خاتون شامل جبکہ زخمیوں میں دو بچے دو خواتین و ایک مرد شامل ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق حادثہ کے شکار لوگ عید کی چھٹیاں منانے کراچی سے پشین جارہے تھے۔

ادھر خاران میں گواش روڈ پر گزشتہ روز حملے کا نشانہ بننے والے ٹرک کو سی ٹی آفس خاران منتقل کردیا گیا ہے۔


خاران میں گواش روڈ پر معدنیات سے بھرے ٹرکوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ فائرنگ کا نشانہ بننے والے ٹرک کو قریبی لیویز چیک پوسٹ لیجانے کے بعد اسے شہر میں لایا گیا جسکے بعد آج متاثرہ گاڑی کو سی ٹی ڈی آفس منتقل کیا گیا ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

کراچی جبری گمشدگیوں کے خلاف عید کے دن احتجاج کریں گے - وی بی ایم پی

بدھ اپریل 3 , 2024
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کیلئے سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسسنگ پرسنز کے ترجمان نے میڈیا کو جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ ” حسب معمول عید الفطر کے دن بلوچستان میں ہزاروں افراد کی جبری گمشدگیوں کے خلاف اور انکی بازیابی کیلئے کراچی میں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ