گوادر میں سیلاب متاثرین کے لئے لگائے گئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کیمپ کا محاصرہ اور انسانیت کی مدد کے لئے بیٹھے افراد کو دھمکانا انتہائی قابل مذمت ہے ،یہ بات بی وائی سی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے جاری بیان میں کہی ہے ۔
انھوں نے کہاہے کہ گوادر پولیس اور انتظامیہ بلوچ یکجہتی کمیٹی گوادر کے امدادی کیمپ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ امدادی کیمپ کو پولیس نے محاصرے میں رکھا ہوا ہے اور دھمکی آمیزانہ لہجے میں بی وائی سی کے رضاکاروں سے مخاطب ہے۔
انھوں نے کہاہے کہ ہم گوادر انتظامیہ کو واضح طور پر کہنا چاہتے ہیں کہ آپ کے اشتعال انگیز اور پرتشدد عمل سنگین غلطی ہوگی۔ گوادر انتظامیہ غیروں کے آڈر کو فالو کرکے امدادی سرگرمیوں کو روکنے کے بجائے، اس مشکل وقت میں امدادی سرگرمیوں میں فحال رضاکاروں کے ساتھ کھڑے ہوجائے اور متاثرین کے مدد کریں۔
ڈاکٹر ماہ رنگ نے کہاہے کہ یہ امدادی کیمپ گوادر کے عوام کے فلاں کیلئے لگایا گیا ہم عوام سے گزارش کرتے ہے اس امدادی مہم میں بھر پور شرکت کرے اور اس عمل کو سبوتاژ کرنے والے کے خلاف متحد ہوں۔