نصیر آباد میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملہ، ذمہ داری بی آر جی نے قبول کر لی

نصیر آباد کے علاقے نوتال میں آج مسلح افراد کی جانب سے جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کی اطلاعات موصول ہوئیں تھیں، جس کی ذمہ داری بلوچ مسلح تنظیم بلوچ ریپبلکن گارڈز (بی آر جی) نے قبول کر لی ہے۔

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج شام بی آر جی کے سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے نوتال تھانے کے حدود میں خالق آباد کے قریب پاکستانی جعفر ایکسپریس ٹرین کو چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ ٹرین میں قابض پاکستانی فوج کے اہلکار سفر کررہے تھے۔ اس حملے کے نتیجے میں قابض دشمن کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے جبکہ ٹرین کو شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور ہمارے اس طرح کے کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ڈیرہ مراد جمالی: نا معلوم مسلح افراد کے ہاتھوں 2 افراد اغواء

بدھ اکتوبر 28 , 2026
بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی کے قریب چھتر میں دو مقامی مزدوروں کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق واقع چھتر میں زیر تعمیر سڑک کے کام کے دوران پیش آیا ہے جس کے بعد سڑک کی تعمیر کا کام روک دیا گیا۔ پولیس […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ