
ضلع کیچ کے علاقے دشت چیری کنچتی میں کھیتوں پر کام کرنے والے مزدوروں پر ڈرون حملہ، ایک مزدور جاں بحق جبکہ چھ دیگر زخمی ہوگئے۔
زرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت حفیظ خان ولد ملا عبداللہ سکنہ کچلاک کوئٹہ کے نام سے ہوئی ہے۔
زخمیوں میں حکیم ولد ناصر خان سکنہ کوئٹہ، عزت ولد محمد اکبر سکنہ کوئٹہ، گل عالم ولد نور محمد سکنہ کوئٹہ احسان اللہ ولد محمد عالم سکنہ کوئٹہ، محمد عالم ولد نور محمد سکنہ کوئٹہ، رحمت اللہ ولد محمد اکبر سکنہ کوئٹہ شامل ہیں۔
مقامی زرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے مزدوروں کا تعلق پشتون قوم سے ہے۔
واقعے کے بعد لاش اور زخمیوں کو طبی امداد اور ضروری قانونی کاروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا۔
واقعے کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔
