مستونگ: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت محمد رحیم کٹوہار اور رضا محمد عرف جاوید کٹوہار کے ناموں سے ہوئی ہے۔

زرائع کے مطابق مذکورہ افراد باغ میں کام کر رہے تھے جب انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

زرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کا تعلق ڈیرا سے ہے، جو مستونگ میں مزدوری کر رہے تھے، تاہم ان کے آبائی علاقے کی مکمل تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئی ہیں۔

واقعے کے محرکات اور ذمہ داروں کے حوالے سے مزید معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

دالبندین و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

جمعہ اکتوبر 23 , 2026
بلوچستان کے علاقے دالبندین میں زلزلے کے جھٹکے، زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق جھٹکے دالبندین اور ملحقہ علاقوں میں محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز دالبندین سے 15کلومیٹر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ