
بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں سی پیک شاہراہ (ایم-8) پر بلیدہ کراس کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت محمد ایوب ولد بیبگر، سکنہ زامران، حال رہائشی آسکانی بازار آپسر کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی تربت میں سی پیک شاہراہ پر ایک نوجوان کی لاش ملی تھی، جس کی شناخت معروف کاروباری شخصیت سیٹھ اعجاز علی محمد کے بھتیجے کے طور پر ہوئی تھی۔

