
تمپ: دازین کے رہائشی سہراب بلوچ ولد امین یعقوب کو 8 فروری 2026 کو دن دو بجے حب چوکی کے علاقے بلوچ کالونی سے مبینہ طور پر پاکستانی فورسز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کے اہلکاروں نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ یہ سہراب بلوچ کی تیسری جبری گرفتاری ہے۔
اہل خانہ کے مطابق، سہراب بلوچ کو پہلے 2017 میں چار دن کے لیے اغواء کیا گیا تھا، جبکہ 2019 میں دوبارہ اغواء کر کے چالیس دن بعد بازیاب کیا گیا تھا۔
اہل خانہ نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر اس واقعے کا نوٹس لیں، سہراب بلوچ کی موجودہ حراست اور مقام کے بارے میں معلومات فراہم کریں، اور ان کی فوری اور بحفاظت بازیابی کو یقینی بنائیں۔
