
بلوچستان کے ضلع پنجگور کے دریائے رخشاں کے علاقے میں کرش پلانٹ کے قریب ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو شناخت کے لیے ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا ہے، تاہم متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ ابتدائی طور پر موت کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
