
بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے جوسک میں ایم ایٹ شاہراہ پر پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور (ایف سی) کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب جوسک کے مقام پر فورسز کے دورانِ چیکنگ ایک مبینہ مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی کے نہ رکنے پر فورسز اہلکاروں نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
پاکستانی فورسز نے دعوی کیا ہے کہ دونوں افراد کا تعلق کسی مسلح تنظیم سے تھا، اور ان سے اسلحہ و دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔
تاحال جاں بحق افراد کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی۔ واقعے کے مزید معلومات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
