پنجگور میں سی پیک سے منسلک سڑک پر واقع رخشاں ندی کا پل دھماکے سے متاثر

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سے منسلک سڑک پر واقع رخشاں ندی کے پل کو زور دار دھماکے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں پل کے کچھ حصے متاثر ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دراز علاقوں تک سنی گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کے فوراً بعد فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور اس کے اسباب جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ پل کو پہنچنے والے نقصان کا تکنیکی جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے باعث پل کے بعض حصے متاثر ہوئے، جس کے بعد ٹریفک کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت: پاکستانی فورسز کا دو مسلح افراد کو مارنے کا دعوی

بدھ جنوری 28 , 2026
بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے جوسک میں ایم ایٹ شاہراہ پر پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور (ایف سی) کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب جوسک کے مقام پر فورسز کے دورانِ چیکنگ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ