خاران: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، دکاندار ہلاک

بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق واقعہ خاران کے جنگل روڈ پر پیش آیا، جہاں میر شاہد گل ملازئی کے گھر کے سامنے نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے ایک دکاندار کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت ہدایت ملازئی کے نام سے ہوئی ہے۔

تاحال فائرنگ کے واقعے کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت، ڈیرہ مراد جمالی، آواران، خاران و بلیدہ میں فوج پر حملوں کی ذمہ داری، اور شہید سرمچار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ بی ایل ایف 

بدھ جنوری 21 , 2026
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے بیس جنوری کو تربت کے علاقے ہوت آباد میں ناکہ بندی کرکے اسنیپ چیکنگ کیا۔ دوران چیکنگ سرمچاروں نے پاکستانی فوج کے لیے راشن اور دیگر سامان لے جانے والی ایک گاڑی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ