اورناچ اور بلیدہ کاروائیوں میں تین قابض فوجی اہلکار اور ایک مخبر ہلاک کو ہلاک کردیا – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے اورناچ میں قابض پاکستانی فوج کو ایک حملے میں نشانہ بنایا جبکہ بلیدہ میں زیر حراست آلہ کار کے سزائے موت پر عمل درآمد کیا۔

ترجمان نے کہا کہ خضدار کے علاقے اورناچ میں پندرہ جنوری کو بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے شاہراہ پر قابض پاکستانی فوج کی گاڑیوں کو گھات لگاکر حملے میں نشانہ بنایا، قابض فوج کی ایک گاڑی براہ راست حملے کی زد میں آئی جس کے نتیجے میں تین اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے پچیس دسمبر کو بلیدہ کے علاقے گلی سے نوید احمد ولد محمد ہاشم سکنہ بلیدہ گلی کو حراست میں لیا۔ نوید ہاشم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ قابض فوج کے صوبیدار کی سرپرستی میں بطور مخبر کام کرتا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوید ہاشم نے اعتراف کیا کہ دکاندار کے بھیس میں وہ سرمچاروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھتا رہا ہے جبکہ بٹ، الندور اور زندان میں قابض فوج کے کیمپوں کیلئے راشن و دیگر سامان پہنچانے سمیت فوج کے کہنے پر جسم فروش خواتین کو ان کے کیمپوں میں لے جایا کرتا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ آلہ کار نوید ہاشم نے اعتراف کیا کہ وہ بلوچ نوجوانوں کی پروفائلنگ اور انہیں قابض فوج و نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں جبری گمشدہ کرنے میں بھی ملوث رہا ہے۔ اس کے عیوض قابض فوج کی جانب سے اسے پیسے دیئے گئے اور ٹوکن فراہمی کا وعدہ کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ نوید ہاشم کو قومی غداری کے مرتکب ہونے پر بلوچ قومی عدالت نے سزائے موت سنائی جس پر سرمچاروں نے عملدرآمد کرکے اسے تربت کے علاقے پیری کہن میں ہلاک کردیا۔ نوید ہاشم نے کئی آلہ کاروں کے نام افشاں کیئے جو جلد ہی اپنی منطقی انجام کو پہنچیں گے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تمپ میں فائرنگ سے ایک اور شخص ہلاک، برآمد ہونے والی لاش کی شناخت لاپتہ نوجوان نعمان بلوچ کے نام سے ہوئی

بدھ جنوری 21 , 2026
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق واقعہ تمپ کے علاقے کوشقلات میں پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ