تمپ: رودبن سے ایک لاش برآمد، تربت میں ملنے والی لاش کی شناخت

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ کے نواحی علاقہ رودبن سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش پر گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں، تاہم تاحال متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل کے محرکات فی الحال معلوم نہیں ہو سکے، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب تربت کے نواحی علاقے پیری کہن سے برآمد ہونے والی لاش کی شناخت ہو گئی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت میناز بلیدہ کے رہائشی نوید ولد محمد ہاشم کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وی بی ایم پی کا احتجاج 6055 ویں روز جاری، جبری لاپتہ محمد شفاء اور علاوالدین کے لواحقین کا شرکت

بدھ جنوری 21 , 2026
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے قائم احتجاجی کیمپ آج کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 6055ویں روز بھی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری رہا۔ اس دوران مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا، اور لاپتہ افراد […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ