تربت: گوگدان میں رات گئےپاکستانی فورسز کا چھاپہ، علی فقیر سنگھور کے گھر میں توڑ پھوڑ، خواتین و بچوں کو ہراساں

تربت کے علاقے گوگدان میں رات گئے پاکستانی فورسز کی جانب سے ایک گھر پر چھاپہ مارنے کی اطلاع ملی ہے، جہاں اہلِ خانہ کے مطابق گھریلو سامان کو نقصان پہنچایا گیا جبکہ خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ شب تقریباً دو بجے کے قریب علی فقیر سنگھور کے گھر پر چھاپہ مار کاروائی کی۔ بتایا جاتا ہے کہ اہلکاروں نے گھر میں داخل ہو کر مختلف کمروں کے دروازے توڑ دیے، الماریوں میں رکھا سامان بکھیر دیا اور خواتین کے موبائل فونز کی جانچ پڑتال کی۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران خواتین اور بچوں کو نیند سے بیدار کر کے تلاشی لی گئی، جبکہ خواتین کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کیا گیا اور بچوں سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔ متاثرہ خاندان کے مطابق فورسز اہلکار گھر سے 125 سی سی موٹر سائیکل بھی اپنے ساتھ لے گئے، تاہم کسی فرد کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جبری گمشدگیوں کے خلاف ‏وی بی ایم پی کا احتجاج 6054ویں روز داخل

منگل جنوری 20 , 2026
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز ( وی بی ایم پی ) کے زیر اہتمام احتجاجی کیمپ کو تنظیم کے چیرمین نصراللہ بلوچ کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 6054 دن مکمل ہوگئے۔ جبری لاپتہ مٹھا خان مری اور نسرینہ کے لواحقین نے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ