ڈیرہ بگٹی میں گیس اور نصیر آباد میں ریلوے ٹریک کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ شب سرمچاروں نے ڈیرہ بکٹی کے علاقے سوئی میں محمد اور مندوانی کالونی کے درمیان سوئی تا ڈیرہ بگٹی روڈ جیلا پل کے قریب 24 انچ گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد نصب کر کے تباہ کر دیا۔

ترجمان نے کہا کہ دریں اثناء ہمارے سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں ہادی بخش رند ٹاور کے قریب ریلوے ٹریک کو بارودی مواد نصب کر کے دھماکے سے تباہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم بی آر جی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ڈیرہ مراد جمالی میں پاکستانی فوج کے قافلے پر حملہ

منگل جنوری 20 , 2026
بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے پاکستانی فوج کے ایک قافلے پر حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بیدر پل کے قریب پیش آیا، جہاں گزشتہ روز فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ