تمپ میں پاکستانی فورسز پر حملے میں 9 اہلکار ہلاک، لاشیں تربت منتقل

بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تمپ کے علاقے گومازی میں ہفتے کی علی الصبح پاکستانی فوج کے قافلے پر ہونے والے حملے میں 9 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ہلاک اہلکاروں کی لاشیں فضائی ذریعے سے تربت منتقل کر دی گئیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملہ صبح تقریباً چار بجے اس وقت کیا گیا جب سیکیورٹی فورسز کا قافلہ مقررہ راستے سے گزر رہا تھا۔ حملہ آور قافلے کے راستے میں انتہائی قریب سے مورچہ زن تھے اور قافلہ موقع پر پہنچتے ہی شدید فائرنگ کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کی چھ گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 9 اہلکار موقع پر ہلاک ہو گئے، جبکہ مزید نقصانات سے متعلق مختلف اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

ابتدائی طور پر ہلاک اہلکاروں کی لاشیں ایف سی کیمپ تمپ منتقل کی گئیں، بعد ازاں انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے تربت شہر پہنچایا گیا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان فوج کی ذلتوں، قومی غلامی اور قبضے کے خلاف لڑیں اور اپنا تاریخی و فطری حق سندھودیش حاصل کریں – ایس آر اے کمانڈر کا پیغام

ہفتہ جنوری 17 , 2026
سندھودیش روولیوشنری آرمی کے چیف کمانڈر سید اصغر شاہ نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ آج 17 جنوری 2026ء سندھ کی تاریخ کی عظیم شخصیت سائیں جی۔ ایم۔ سید کی 122 ویں سالگرہ کا دن ہے۔ سائین جی۔ ایم۔ سید نے اپنے انقلابی فکر اور جدوجہد کے ذریعے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ