
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے پندرہ جنوری بروز جمعرات دوپہر کے وقت منظم کاروائی کرتے ہوئے درجنوں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر خاران شہر میں داخل ہوئے اور قابض فورسز کے مختلف مراکز کو نشانہ بنایا۔ ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے خاران سٹی پولیس تھانہ پر حملہ کرکے کنٹرول حاصل کیا ۔ اس دوران فورسز کے ساتھ جھڑپ میں سرمچاروں نے فورسز کو پسپا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے مرکزی بازار میں داخل ہو کر بینکوں اور دیگر اہم سرکاری مقامات کو نشانہ بناکر بھاری نقصان پہنچایا۔ اس کارروائی کا مقصد قابض اداروں کی اقتصادی اور انتظامی تنصیبات کو نقصان پہنچاکر مفلوج کرنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کاروائی کی تفیصلی بیان جلد شائع کیا جائے گا۔
