گوادر اور مضافاتی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں جمعرات کی شب رات 1 بج کر 55 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جھٹکوں کے باعث شہری خوفزدہ ہو گئے اور کئی لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، زلزلے کے جھٹکے چند سیکنڈ کے لیے محسوس کیے گئے اور تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

محکمۂ موسمیات اور متعلقہ اداروں کی جانب سے زلزلے کی شدت اور مرکز کے بارے میں باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ حکام نے بتایا کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور معلومات کی تصدیق کے بعد مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سبی: الہ آباد میں گرلز ہائی اسکول کی ہیڈ مسٹرس قتل

جمعرات جنوری 15 , 2026
سبی کے علاقے الہ آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے الہ آباد گرلز ہائی اسکول کی ہیڈ مسٹرس قتل ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق خاتون ٹیچر معمول کے مطابق اسکول پہنچی تھیں کہ مرکزی گیٹ کے سامنے ان پر فائرنگ کی گئی۔ حملہ آور بعد ازاں فرار ہوگئے۔ جاں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ