گوادر: مکران کوسٹل ہائی وے پر پاکستانی فوج پر حملے، پولیس چوکی پر قبضہ

بلوچستان کے ضلع گوادر میں مکران کوسٹل ہائی وے پر مسلح افراد کی جانب سے پاکستانی فوج اور پولیس پر حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ علاقائی ذرائع کے مطابق یہ واقعات مکران کوسٹل ہائی وے پر کواری کے مقام کے قریب پیش آئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی ایک چوکی پر حملہ کیا، جہاں موجود اہلکاروں کو یرغمال بنانے کے بعد اسلحہ اور دیگر سازوسامان قبضے میں لے لیا گیا۔ حملے کے بعد مسلح افراد نے چوکی پر عارضی طور پر کنٹرول سنبھالے رکھا۔

اسی دوران مکران کوسٹل ہائی وے سے گزرنے والے پاکستانی فوج کے دو مختلف قافلوں کو گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حملے میں متعدد فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں، تاہم سرکاری سطح پر ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق تاحال نہیں کی گئی۔

تاحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

حب: ایک اور بلوچ خاتون پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

بدھ جنوری 14 , 2026
بلوچستان کے علاقے حب سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک اور بلوچ خاتون کی جبری گمشدگی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ علاقائی ذرائع کے مطابق حب میں ایک خاتون کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا، جس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی اطلاع […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ