وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز ( وی بی ایم پی ) کا احتجاج آج بروز اتوار 6044ویں روز میں داخل

بلوچستان میں ‏جبری گمشدگیوں کےخلاف وی بی ایم پی کے زیر اہتمام قائم احتجاجی کیمپ کو تنظیم کے چیرمین نصراللہ بلوچ کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کےسامنے 6044 دن مکمل ہوگئے۔

مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا، اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی، انہوں نے جبری لاپتہ بلوچوں کی مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی پر تشویش کا اظہار کیا، اور لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ جبری گمشدگیاں انسانی حقوق اور ملکی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، اسلیے ہم جبری گمشدگیوں اور ماورائے قانون اقدامات کے خلاف تنظیم کے پیلٹ فارم سے 2009 سے پرامن اور آئینی طریقے سے مسلسل جدوجہد کرتے آرہے ہیں ہماری طویل اور امن جدوجہد کا مقصد یہ ہے کہ ہم ملک کو جبری گمشدگیوں سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں

انہوں نے کہا کہ ہمارے تنظیم کے مطالبات بھی آئینی ہے ہم چاہتے ہیں کہ جبری گمشدگیوں اور لاپتہ بلوچوں کی ماورائے قانون قتل کرنے کی سلسلے کا مکمل سدباب کیا جائے اور لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے کےحوالےسےفوری طور پر عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خونِ شہید سے سجی داستانِ مزار

پیر جنوری 12 , 2026
تحریر: مہروان مہرو آج میں ایک ایسی ہستی کے لیے قلم اٹھا رہی ہوں کہ میرے ہاتھ کانپ رہے ہیں اور روح لرز رہی ہے۔ کچھ نام صرف نام نہیں ہوتے، وہ تاریخ بن جاتے ہیں۔ شہید کمانڈر گنجل المعروف مزار جان بھی انہی ناموں میں سے ایک ہیں جو […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ