
بلوچستان کے ضلع سبی کے نواحی علاقے بابر کچ سے ایک مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق لاش کا تعلق مری قبیلے سے بتایا جا رہا ہے، تاہم متوفی کا مکمل نام اور دیگر شناختی تفصیلات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ پولیس اور متعلقہ اداروں نے لاش کو تحویل میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع سے متعدد مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئیں۔ جو پہلے سے پاکستانی فوج کے حراست میں تھے جنہیں بعدزاں قتل کرکے ان کی لاشیں پھنکی گئی۔
