نیک نیتی، تسلسل اور کمٹمنٹ ہی قوم کو اس کے مقاصد تک پہنچا سکتے ہیں۔ اختر ندیم بلوچ

بلوچ آزادی پسند رہنما اختر ندیم بلوچ نے نئے سال کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امید ہے آنے والا سال گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ توانائی، عزم اور قومی جذبے سے بھرپور ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کی کوتاہیوں کو سامنے رکھتے ہوئے ان کا تدارک کرنا ہوگا اور آئندہ کے سفر میں کمزوریوں کو دہرانے کے بجائے مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔

اختر ندیم بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ دعا ہے نیا سال خوشیوں، اجتماعی بھلائی اور کامیابیوں کا سبب بنے، جبکہ
محنت اور جدوجہد کو آسانی اور ثمر کے ساتھ ہمکنار کرے۔

انہوں نے زور دیا کہ نیک نیتی، تسلسل اور کمٹمنٹ ہی وہ راستے ہیں جو قوم کو اس کے مقاصد تک پہنچا سکتے ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ