
پنجگور کے علاقے کاٹاگری میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ پیش آنے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت زاہد محمد حسین، جاسم ولد نواب جان اور سیف اللہ ولد حیات کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ قدوس ولد ملنگ زخمی ہوا ہے جسے علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق پاکستانی فوج کے حمایت یافتہ مسلح گروہ المعروف “ڈیتھ اسکواڈ” سے تھا، تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
