
بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کی جانب سے ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد مبینہ طور پر جبری لاپتہ کر دیا گیا ہے۔ لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت یاسر ولد ناصر کے نام سے ہوئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق، یاسر کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب تقریباً تین بجے تحصیل مند کے علاقے گواک میں ایک چھاپے کے دوران پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد سے یاسر کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا مسئلہ طویل عرصے سے موجود ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق بلوچستان میں درجنوں افراد ایسے ہیں جنہیں مختلف اوقات میں فورسز کے ہاتھوں حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا گیا، تاہم ان کی بازیابی سے متعلق کوئی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی۔
