ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت بی وائی سی کے اسیر رہنماؤں کی چھ مقدمات میں ضمانت منظور

بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی اسیر سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت تنظیم کے دیگر رہنماؤں کی مختلف مقدمات میں ضمانتیں منظور کر لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ کی مجسٹریٹ عدالت نے دفعہ 144 کے تحت قائم دو مقدمات میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، گلزادی بلوچ اور بیبو بلوچ کی ضمانت منظور کی، جبکہ قلات میں انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے دہشت گردی کی مختلف دفعات کے تحت قائم چار مقدمات میں بھی ان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔

ان مقدمات میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے ساتھ گلزادی بلوچ، صبغت اللہ شاہ جی اور بیبرگ بلوچ نامزد تھے۔ دونوں عدالتوں میں ملزمان کی جانب سے وکلاء کے ایک پینل نے پیروی کی، جہاں بعض مقدمات میں عدالت نے انہیں بری بھی قرار دیا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اس وقت کوئٹہ کی ہدہ ڈسٹرکٹ جیل میں قید ہیں۔ انہیں 22 مارچ 2025 کو پاکستان کے مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) قانون کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالتی کارروائی کے دوران تاحال حکومت ان کی گرفتاری اور مسلسل حراست کے حوالے سے کوئی ٹھوس اور تسلی بخش جواز پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔

قانونی ماہرین کے مطابق ضمانتوں کی منظوری کے باوجود ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی رہائی کا انحصار ایم پی او کے تحت جاری حراستی احکامات پر ہے، جسے چیلنج کرنے کے لیے آئندہ دنوں میں مزید قانونی کارروائی متوقع ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نوجوان جبری طور پر لاپتہ

بدھ دسمبر 31 , 2025
بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کی جانب سے ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد مبینہ طور پر جبری لاپتہ کر دیا گیا ہے۔ لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت یاسر ولد ناصر کے نام سے ہوئی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق، یاسر کو منگل اور بدھ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ