
بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں پاکستانی فوج کی جانب سے فوجی جارحیت جاری ہیں، جہاں مقامی ذرائع کے مطابق فوج نے مختلف مقامات سے متعدد افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے جارحیت کے دوران کئی افراد کو حراست میں لے کُر اپنے فوجی کیمپ پر منتقل کیا۔
پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے نو افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔ جن کی شناخت عبدالستار ولد محمد، حلیل احمد ولد جام خان، الٰہی بخش ولد والی، اکبر اسلم، جمال اسلم، ہدا بخش ولد اسلم، اسلم ولد بوہیر، محمد بخدال، محمد عالم کے ناموں سے ہوئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جبری لاپتہ ہونے والوں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے، تاہم ان کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔
