
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے۔ حملے کے دوران شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔
ذرائع کے مطابق حملہ آج دوپہر تمپ کے علاقے گومازی میں قائم پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ پر مسلح افراد کے جانب کیا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملے کے دوران فائرنگ ہوتی رہی جبکہ زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں پاکستانی فورسز کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے، تاہم نقصانات کی نوعیت حوالے سے تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
تاحال کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے
