
پاکستانی فوج کے ہاتھوں دشت مستونگ سے جبری طور پر لاپتہ کیے جانے والے فرید کرد بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فرید کرد کو دسمبر میں دشت، مستونگ کے علاقے سے پاکستانی فوج نے حراست میں لیا تھا، جس کے بعد انہیں جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا۔ اس دوران اہلِ خانہ کو ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) نے فرید کرد کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دیگر جبری لاپتہ افراد کو بھی بازیاب کیا جائے۔
واضح رہے کہ فرید کرد اور ندیم کرد کے اہلِ خانہ نے حال ہی میں وی بی ایم پی کے کیمپ میں ایک پریس کانفرنس بھی کی تھی، جس میں انہوں نے اپنے پیاروں کی گمشدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔
