
بلوچستان کے علاقے لورلائی میں ایک ٹریفک حادثے میں خواتین و بچے سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افرادہلاک ہوگئے۔
حادثہ کوئٹہ روڈ لورالائی نگانگہ کے مقام پر پیش آیاجہاںموٹر سائیکل اور صرف گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین، دو مرد اور ایک بچہ شامل ہے ۔
تمام ہلاک ہونے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ زخمیوں اور لاشوں کو ٹیچنگ ہسپتال لورالائی منتقل کر دیا گیا۔
