ریاستی جبر کے خلاف امید کی شمع ماما قدیر بلوچ کا عزم اور سیاسی ورثہ بلوچ تحریکِ مزاحمت کے لیے مشعلِ راہ رہے گا ۔ بی ایس او

‎بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں بلوچ قومی تحریک کے عظیم وباہمت رہنماء، استقامت کے استعارے اور جبری گمشدگیوں کے خلاف توانا ترین آواز ماما قدیر بلوچ کی ناگہانی رحلت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے اسے قومی المیہ قرار دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ماما قدیر بلوچ محض ایک فرد نہیں بلکہ ریاستی جبر و بربریت کے خلاف ایک ادارے کی حیثیت رکھتے تھے۔ انہوں نے اس وقت مزاحمت کی شمع روشن کی جب بلوچستان کے چپے چپے پر خوف کے سائے مسلط تھے۔ ان کی ناقابلِ مصالحت جدوجہد، کوئٹہ سے اسلام آباد تک کا کٹھن لانگ مارچ اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے پلیٹ فارم سے برسوں پر محیط احتجاجی کیمپ، بلوچ تاریخ کے وہ
‎ابواب ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

‎بیان میں مزید کہا گیا کہ ماما قدیر نے اپنی زندگی
‎مظلوموں کے آنسو پونچھنے اور ظالم کے سامنے سینہ سپر ہونے کے لیے وقف کر دی تھی۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا دہائیوں میں بھی پُر ہونا ناممکن ہے، تاہم ان کے افکار اور ان کی ہمت بلوچ نوجوانوں اور سیاسی کارکنوں کے لیے مشعلِ راہ رہیں گے۔ ماما قدیر بلوچ وہ شخصیت تھے جو وطن پر جاری ریاستی جبر و بربریت کے نتیجے میں تاریخ میں غیر معمولی واقعے کے طور پر رونما ہوئے اور اپنی غیر متزلزل مستقل مزاجی سے تاریخ کا دھارا پلٹ کر نئی زندگی کی تعمیر کے لیے امید کی شمع بن کر ابھرے۔
‎ترجمان نے کہا کہ ماما قدیر بلوچ کی بے لوث قومی خدمات، سیاسی بصیرت اور جبر کے خلاف ان کی غیر متزلزل استقامت کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن دو روزہ تنظیمی سوگ کا اعلان کرتی ہے۔ ان دو ایام میں تنظیم کی تمام سیاسی و تنظیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی اور جلد تمام زونز میں تعزیتی ریفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا جہاں ان کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے بی ایس او کے تمام کارکنان ان کی فکر کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کریں گے۔ ماما قدیر بلوچ کی موت نے ہمیں سوگوار ضرور کیا ہے، لیکن ان کی بخشی ہوئی سیاسی جلا اور مزاحمتی ورثہ ہمیں حق و باطل کی اس جنگ میں مزید توانا کرے گا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ماما قدیر بلوچ کے انتقال پر بلوچ نیشنل موومنٹ کے رہنماؤں کا گہرے رنج و غم کا اظہار

اتوار دسمبر 21 , 2025
کوئٹہ: بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے رہنماؤں، کارکنوں اور بلوچ سیاسی حلقوں نے انسانی حقوق کے معروف علمبردار اور جبری گمشدگیوں کے خلاف طویل جدوجہد کرنے والے ماما قدیر بلوچ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور ان کی جدوجہد کو خراجِ عقیدت […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ