
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) کے دھماکے کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکا مند کے علاقے ردیگ میں اُس وقت پیش آیا جب بم ڈسپوزل اسکواڈ علاقے میں آپریشن میں مصروف تھا۔ دھماکے کے باعث موقع پر ہی دو فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک نائیک اور ایک سپاہی شامل ہیں۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔
