
تربت کے علاقے کوشکلات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار علی نواز کو نشانہ بنایا، جو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ واقعے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردی ہیں
