بلوچستان: پروم میں ریاستی حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں پر حملہ، جانی نقصان کی اطلاع

بلوچستان کے ضلع پنجگور کی تحصیل پروم میں آج سہ پہر مسلح افراد نے ریاستی حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کو ایک حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کئی ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔

ذرائع کے مطابق، حملہ اس وقت کیا گیا جب ڈیتھ اسکواڈ کے ارکان اپنی گاڑیوں میں علاقے سے گزر رہے تھے۔ حملے کے بعد ان کی گاڑیاں اور لاشیں کئی گھنٹوں تک جائے وقوعہ پر پڑی رہیں۔ اس دوران آخری اطلاعات تک پاکستانی فوج کو جائے وقوعہ کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے، جو بلوچ نوجوانوں کے اغوا اور قتل میں ملوث رہے ہیں، بلوچ آزادی پسندوں کے حملوں کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔ یہ گروہ پاکستانی فوج کے حمایت سے سرگرم ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، حملے کے نتیجے میں ڈیتھ اسکواڈ کے ارکان کی ہلاکتیں ہوئی ہیں، تاہم ان کے درست تعداد کے بارے میں مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

12 حملوں میں 12 فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ بی ایل ایف

ہفتہ دسمبر 6 , 2025
‎بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 12 کاروائیوں میں 12 فوجی اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کیا جن کی تفصیل نیچے درج ہیں۔ بی ایل ایف کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ