
قلات کے علاقے زاوہ، کپوتو اور گردونواح میں پاکستانی فوج نے اپنی پیش قدمی تیز کر دی ہے، جہاں صبح کے وقت بیس گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو ٹینکوں کے ہمراہ نقل و حرکت کرتے دیکھا گیا۔ ذرائع کے مطابق فوج کی اس پیش قدمی کا مقصد علاقے میں جاری آپریشن کو مزید وسعت دینا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ صبح سویرے بھاری گاڑیوں کے قافلے کو زاوہ اور کپوتو کے درمیان راستوں سے آگے بڑھتے دیکھا گیا، اسی دوران زاوہ میں فوج اور بلوچ آزادی کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئی ہیں، جو کئی گھنٹوں تک جاری رہیں۔ جھڑپوں میں جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
