بولان میں فوجی قافلے پر حملہ، متعدد اہلکار ہلاک و زخمی

بلوچستان کے علاقے بولان میں مرکزی شاہراہ پر سراج آباد کے قریب پاکستانی فوج کے تین گاڑیوں پر مسلح افراد نے گھات لگا کر حملہ کر دیا۔ حملے میں متعدد فوجی اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، تاہم حکام کی جانب سے جانی نقصانات کے حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

ذرائع کے مطابق، حملہ آوروں نے فوجی قافلے کو قریب سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں فوجی اہلکاروں کو جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

اب تک کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، تاہم بلوچستان میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری بلوچ مسلح تنظیمیں قبول کرتے رہے ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قلات میں پاکستانی فوج کی پیش قدمی، بلوچ آزادی پسندوں کے ساتھ شدید جھڑپیں

ہفتہ دسمبر 6 , 2025
قلات کے علاقے زاوہ، کپوتو اور گردونواح میں پاکستانی فوج نے اپنی پیش قدمی تیز کر دی ہے، جہاں صبح کے وقت بیس گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو ٹینکوں کے ہمراہ نقل و حرکت کرتے دیکھا گیا۔ ذرائع کے مطابق فوج کی اس پیش قدمی کا مقصد علاقے میں جاری […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ