تربت: ایم 8 شاہراہ پر موٹر سائیکل حادثہ، ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے قریب ایم 8 شاہراہ پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

حادثہ تربت کے علاقے گھنہ کے قریب پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق، یہ سانحہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔اس حادثے میں عبداللہ ولد امیراللہ ساکن دشت کالونی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، جبکہ ایک دیگر شخص زخمی ہوا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی اور ہلاک نوجوان کی نعش اور زخمی شخص کو ضروری کارروائی اور علاج کے لیے ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کر دیا گیا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

یورپی پارلیمنٹ میں کانفرنس: پاکستان کی جی ایس پی پلس حیثیت کا جائزہ، بی این ایم وفد کی شرکت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے شواہد پیش

جمعہ دسمبر 5 , 2025
یورپی پارلیمنٹ میں ’’ جی ایس پی پلس: یورپی یونین کی خاموش مفاہمت ‘‘ کے عنوان سے ایک کانفرنس اور فلم اسکریننگ منعقد ہوئی۔ اس اہم بین الاقوامی کانفرنس میں بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) نے بھی شرکت کی اور بلوچستان میں پاکستان کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ