وی بی ایم پی نے کوئٹہ میں احتجاجی کیمپ کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز بلند کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) نے مالی دباؤ کے باعث اپنے تاریخی احتجاجی کیمپ کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ کیمپ گزشتہ کئی سالوں سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری ہے اور لاپتہ افراد کے لواحقین کی جدوجہد کا مرکز رہا ہے۔

وی بی ایم پی کی جانب سے جاری تازہ ترین بیان میں کہا گیا ہے کہ مالی مشکلات کی وجہ سے اس سال سردیوں کے موسم میں کیمپ کو کراچی منتقل کرنا ناممکن ہو چکا ہے۔ یہ تنظیم عام طور پر سردی کے سخت موسم میں اپنے احتجاج کو کراچی لے جاتی رہی ہے تاکہ زیادہ توجہ حاصل ہو سکے اور مظاہرین کو سخت موسم سے بچایا جا سکے۔

بیان کے مطابق مالی مشکلات کی وجہ سے اس دفعہ سردیوں میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے احتجاجی کیمپ کو کراچی منتقل کرنا ناممکن ہے۔ اس لیے ہم کیمپ کو 15 دسمبر سے مارچ تک عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔

تنظیم نے واضح کیا ہے کہ یہ بندش مستقل نہیں ہے۔ وی بی ایم پی کا کہنا ہے کہ وہ مارچ کے مہینے سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے اپنے احتجاجی کیمپ کو دوبارہ اسی جگہ سے جاری رکھے گی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سوب کے نوکنڈی حملے میں سیندک و ریکوڈک پراجیکٹس کے غیر ملکی ملازمین سمیت 76 فوجی اہلکار ہلاک، 6 سرمچار شہید ہوئے۔ بلوچستان لبریشن فرنٹ

جمعہ دسمبر 5 , 2025
بلوچستان لبریشن فرنٹ ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ بی ایل ایف کے اسپیشل دستہ سدو آپریشنل بٹالین (سوب) کے سرمچاروں نے 30 نومبر کی شب تقریباً رات 8 بج کر 19 منٹ پر چاغی کے علاقے نوکنڈی میں برگیڈ ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرکے کیمپ کے وسط […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ