تربت یونیورسٹی میں لیکچرار بالاچ بالی کی جبری گمشدگی کے خلاف طلبا و اساتذہ کا احتجاج

یونیورسٹی آف تربت کے طلبا و اساتذہ نے کمپیوٹر سائنس کے لیکچرار بالاچ بالی کی جبری گمشدگی کے خلاف یونیورسٹی کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

احتجاجی مظاہرے کا آغاز اس وقت ہوا جب یہ خبر سامنے آئی کہ لیکچرار بالاچ بالی کو 3 دسمبر 2025 کو تقریباً شام 4 بجے تربت کے سلالہ بازار سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔ بالاچ بالی اس وقت مین مارکیٹ سے اپنے گھر واپس جا رہے تھے۔

مظاہرے میں شامل طلبا، طالبات اور اساتذہ نے اس عمل کو غیرقانونی اور انتہائی تشویشناک قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک پرامن شہری اور تدریسی عمل سے وابستہ استاد کو اس طرح حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کرنا نا قابلِ قبول ہے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ بالاچ بالی کو فوری طور پر منظرِ عام پر لاکر بازیاب کیا جائے اور ان کی خیریت سے متعلق فی الفور آگاہ کیا جائے۔

مظاہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر متعلقہ حکام نے اس معاملے پر جلد از جلد کارروائی نہ کی اور لیکچرار بالاچ بالی کی بازیابی یقینی نہ بنائی، تو احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور سے لاپتہ شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد

جمعرات دسمبر 4 , 2025
بلوچستان کے ضلع پنجگور کے تحصیل پروم کے علاقے پل آباد سے زبردستی اغوا کیے گئے شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، لاش کی شناخت عبدالوہاب ولد محمد عمر کے نام سے ہوئی ہے، جو تربت کے علاقے زامران کے رہائشی تھے۔عبدالوہاب کو تقریباً ایک […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ