ایران میں 10 افغان شہریوں کو تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا

افغانستان میں قائم طالبان حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں مبینہ طور پر تشدد کے بعد ہلاک کیے گئے دس افغان باشندوں کی لاشیں وطن واپس پہنچا دی گئی ہیں۔

صوبہ فراہ کی طالبان انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ انھوں نے 11 میں سے 10 افغان شہریوں کی لاشیں وصول کی ہیں۔ سرحدی کمانڈر خطیب فراہی کے مطابق، یہ 12 افراد (فراہ اور ہرات کے رہائشی) غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہوئے تھے، جہاں انہیں گرفتار کیا گیا اور "بے رحمی اور ظالمانہ طریقے سے” مار دیا گیا۔

ان میں سے 11 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ایک زخمی حالت میں بچ گیا۔ طالبان وزارتِ داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانع نے بتایا کہ یہ واقعہ تقریباً 20 دن پہلے پیش آیا تھا اور لاشیں ایران کی سڑکوں پر پڑی ہوئی تھیں۔

طالبان حکام کی کوششوں سے لاشیں واپس لائی گئیں اور خاندانوں کے حوالے کی گئیں۔ ایرانی حکام نے تاحال اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کولواہ میں پاکستانی فوج کی بڑی نقل و حرکت: آپریشن کا خدشہ، گریشہ میں پاکستانی جیٹ طیاروں کی بمباری

جمعرات دسمبر 4 , 2025
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں پاکستانی فوج کی بھاری نفری کیچ کے مختلف مقامات پر جمع ہو رہی ہے، جس کے بعد علاقے میں ایک بڑے فوجی آپریشن کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج آج کولواہ کے علاقہ ڈندار میں بڑی تعداد […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ